رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

گڈانی: 10 کروڑ کا آر او پلانٹ غیر فعال، کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی

گڈانی: 10 کروڑ کا آر او پلانٹ غیر فعال، کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گڈانی: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے دورہ گڈانی کے موقع پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مختلف امور پر رپورٹس طلب کرلیں۔

کمشنر نے بی ڈی اے کے آر او پلانٹ پراجیکٹ کا دورہ کرکے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے منصوبے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔ حکام کے مطابق پلانٹ سے یومیہ دو لاکھ گیلن صاف پانی فراہم کیا جانا تھا، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود منصوبے کا مکمل آپریشنل نہ ہونا تشویشناک ہے۔

سائرہ عطاء نے منصوبے سے متعلق نیب اور اینٹی کرپشن کی انکوائریوں اور قائم کردہ انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹس بھی طلب کیں اور ہدایت کی کہ منصوبے کی موجودہ صورتحال، اخراجات، تکمیل میں تاخیر اور متوقع عوامی فوائد سے متعلق تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔

دریں اثناء گڈانی آر ایچ سی کے ڈاکٹرز کی مبینہ غیر حاضری کی عوامی شکایت پر بھی کمشنر نے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، سروس ڈلیوری کی بہتری انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور سرکاری منصوبوں کی شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان