رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گورنر جعفر خان مندوخیل کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی کا سینیٹ اجلاس، کیمپسز کے کنٹریکٹ ملازمین ریگولر ہوں گے

گورنر جعفر خان مندوخیل کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی کا سینیٹ اجلاس، کیمپسز کے کنٹریکٹ ملازمین ریگولر ہوں گے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمیں ملک بھر کی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں دس لاکھ ماہرین تیار کرنے ہوں گے، اور اس عظیم خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے تمام پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز کو کلیدی اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے سولہویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ گورنر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ان کی پوری ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں، تاہم وویمن یونیورسٹی کو پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز میں لانے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

کیمپسز کے کنٹریکٹ ملازمین ریگولر ہوں گے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے تحت سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے خضدار، پشین اور نوشکی کیمپسز کے ان تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کیا جائے گا جنہیں بھرتی کے تمام قانونی تقاضے اور مقررہ ضوابط مکمل کرنے کے بعد کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا اور جو تاحال اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریگولرائزیشن کے عمل سے قبل ملازمین کی دستاویزات اور دیگر مطلوبہ کوائف کی مکمل تصدیق کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عامر رانا، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سینیئر عہدیدار ڈاکٹر نور آمنہ ملک، قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نورین بانو لہڑی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی سمیت سینیٹ ممبران موجود تھے۔

گورنر مندوخیل نے سینیٹ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام امور و معاملات میں میرٹ کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی کی رینکنگ اینڈ اسکورنگ میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ معیاری تعلیم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈرن اسکلز ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یونیورسٹی کی طالبات معاشرے کی معاشی و معاشرتی تعمیر و ترقی میں بامعنی شراکت کے قابل بن سکیں۔ سینیٹ اجلاس کے شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے 16ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے 16ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق یادگاری شیلڈ پیش کر رہی ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق یادگاری شیلڈ پیش کر رہی ہیں
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے 16ویں سینیٹ اجلاس کے ممبران کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے 16ویں سینیٹ اجلاس کے ممبران کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان