گورنر جعفر خان مندوخیل سے برکت علی رند، مطیع اللہ آغا اور پہلی نرس پی ایچ ڈی ڈاکٹر نبیلہ ثمرین کی ملاقاتیں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مختلف شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔
پہلی نرس پی ایچ ڈی ڈاکٹر نبیلہ ثمرین نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔
پارلیمانی سیکرٹری میر برکت علی رند اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔
گورنر بلوچستان سے ایم پی اے زرک خان مندوخیل، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور ایم پی اے نوابزادہ ظفر اللہ خان زہری کے علاوہ سینئر صحافی عبدالصمد مندوخیل اور وزیر ماما نے بھی ملاقات کی۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











