گورنر جعفر خان مندوخیل سے بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، مسلم لیگ ن کوئٹہ کے وفد اور دیگر کی ملاقاتیں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مختلف شخصیات اور وفود نے ملاقاتیں کیں۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیر لہڑی نے گورنر سے ملاقات کی۔ بیوٹمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بلال سرور نے بھی گورنر سے ملاقات کی، جو یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی ہیومفری فیلوشپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کوئٹہ کے صدر سحر گل خان خلجی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر سے ملاقات کی، جبکہ سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی اور الائیڈ بینک کوئٹہ کے منیجر بلڈنگ پرویز اختر شیخ بھی گورنر جعفر خان مندوخیل سے ملے۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











