رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گورنر بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ملاقات، اصغر بگٹی سمیت نئے شامل ہونے والے رہنما بھی موجود

گورنر بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ملاقات، اصغر بگٹی سمیت نئے شامل ہونے والے رہنما بھی موجود
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جہانگیر شاہ اور شوکت بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے اصغر بگٹی، خالد آبڑو، محمد ابراہیم جتوئی، نور احمد سمالانی، علی سمالانی اور حامد کاکڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے کے عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں مزید فعال اور منظم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر جعفرخان مندوخیل نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مضبوطی، جمہوری عمل کے تسلسل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی کارکنوں کا مثبت اور فعال کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور صوبے میں ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر رہنماؤں اور ورکرز کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر رہنماؤں اور ورکرز کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان