گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سیاسی رہنماؤں، وفود اور دیگر شخصیات کی ملاقاتیں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے 15 جولائی کو مختلف سیاسی رہنماؤں، وفود اور دیگر شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔
گورنر سے ملاقات کرنے والوں میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صاحب خان بگٹی، میر طارق کھیتران، سابق صوبائی سیکرٹری منور مندوخیل، صدام لانگو اور محمد جاوید شامل تھے۔
مسلم لیگ ن پشین کے صدر سعد اللہ ترین اور جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر دلبر خان ناصر کی قیادت میں وفود نے بھی گورنر بلوچستان سے ملاقات کی، جبکہ دیگر مختلف وفود بھی ان سے ملے۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











