رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گوادر میں محفوظ سیاحتی زون کے قیام پر اجلاس، ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی سیاحتی مقامات کے سروے کی ہدایت

گوادر میں محفوظ سیاحتی زون کے قیام پر اجلاس، ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ کی سیاحتی مقامات کے سروے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت گوادر میں محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور احمد بلوچ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے شبیر احمد اور منیر احمد بانا اور ادارہ ترقیات گوادر کے شاہد بلوچ شامل تھے، سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں گوادر کے موزوں سیاحتی مقامات کی نشاندہی، ان کی استعداد کا جائزہ لینے اور محفوظ سیاحتی زون کے قیام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سیاحوں کو محفوظ، پرامن اور معیاری سہولیات کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، بین الادارہ تعاون اور سیاحت کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وژن کے مطابق گوادر کو محفوظ، پرکشش اور عالمی معیار کی سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دینا ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مجوزہ سیاحتی مقامات کا جامع سروے مکمل کر کے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ اس منصوبے پر مؤثر انداز میں پیش رفت ممکن ہو۔

اجلاس میں کہا گیا کہ محفوظ سیاحتی زون کے قیام سے گوادر میں سیاحت، سرمایہ کاری، مقامی کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ضلع کی معاشی و سماجی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان