رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گوادر سیف سٹی منصوبہ: کیبلنگ اور پولز کی تنصیب تقریباً مکمل، اگلے مرحلے میں جدید کیمرے نصب ہوں گے

گوادر سیف سٹی منصوبہ: کیبلنگ اور پولز کی تنصیب تقریباً مکمل، اگلے مرحلے میں جدید کیمرے نصب ہوں گے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: گوادر کو جدید، محفوظ اور اسمارٹ پورٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے وژن کے تحت گوادر سیف سٹی منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر گوادر سیف سٹی ڈاکٹر آصف خان بڑیچ نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد بھی موجود تھے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی اب تک کی پیش رفت، جاری تعمیراتی کام اور آئندہ مراحل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے اہم، حساس اور مصروف مقامات پر سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے لیے انڈر گراؤنڈ کیبلنگ اور پولز کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں جدید کیمروں کی انسٹالیشن شروع کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے مرکزی کمپلیکس اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ مرکزی کنٹرول سینٹر مکمل ہونے کے بعد شہر بھر کے کیمروں کو ایک مربوط ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا، جس سے گوادر میں چوبیس گھنٹے مؤثر نگرانی کا نظام قائم ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے کہا کہ گوادر پاکستان کا معاشی مستقبل اور عالمی سرمایہ کاری کا ابھرتا ہوا مرکز ہے، جس پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی نظریں ہیں، اس لیے شہریوں، سرمایہ کاروں، غیر ملکی ماہرین، کاروباری شخصیات اور سیاحوں کے لیے محفوظ ماحول ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہر کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔ منصوبے کی بروقت تکمیل جی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے اور متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان