رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

گوادر: جامعہ گوادر میں عالمی یومِ ماہی گیری 2026 کے موقع پر ماہی گیری و آبی زراعت پر سیمینار

گوادر: جامعہ گوادر میں عالمی یومِ ماہی گیری 2026 کے موقع پر ماہی گیری و آبی زراعت پر سیمینار

گوادر: جامعہ گوادر کے شعبہ زولوجی کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ماہی گیری 2026 کے موقع پر مرکزی سیمینار ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا موضوع تھا: تبدیلی کے لیے عوام کو بااختیار بنانا، ماہی گیری اور آبی زراعت میں نوجوانوں اور خواتین کے لیے باعزت روزگار کے مواقع کا فروغ۔

شعبہ زولوجی کی چیئرپرسن میڈم عتیقہ بلوچ نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے تعلیمی شعور اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مہمان مقرر عبدالرحیم، پی ایچ ڈی اسکالر، میرین بائیولوجسٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں ماہی گیری کی صورتحال، بلوچستان کے ساحلی وسائل کی استعداد اور اس شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آبی زراعت کے فروغ اور ماہی گیری کے مؤثر انتظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

دوسرے مہمان مقرر شاہ فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بلوچستان نے صوبے میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، ہیچریوں کے قیام، مچھلی کے بیج کی پیداوار اور محکمانہ اصلاحات سے متعلق اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

سیمینار کے دوران طلبہ نے پائیدار ماہی گیری، آبی زراعت، سمندری وسائل کے تحفظ اور نوجوانوں و خواتین کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اختتامی کلمات میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجنئیرنگ ڈاکٹر محب اللہ نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے تحقیق، معیاری تعلیم اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

سیمینار کا مقصد گوادر اور بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار ترقی، ساحلی آبادیوں کے معاشی استحکام اور نوجوانوں و خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع کے حوالے سے علمی و تحقیقی شعور اجاگر کرنا تھا۔

اشتہار