رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

کوئٹہ: یونیورسٹی انتظامیہ کی وضاحت، پنشنرز کو دی گئی رقم امداد نہیں قرض ہے

کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ پنشنرز کے بقایہ جات کی ادائیگی کے لیے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ رقم امداد نہیں بلکہ قرض ہے۔ یہ رقم یونیورسٹی انتظامیہ کی انتھک کوششوں، مسلسل پیروی اور مؤثر نمائندگی کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔

واجبات کی ادائیگی کا عمل

انتظامیہ کے مطابق پنشنرز کو واجبات کی مکمل ادائیگی کا جامع پلان پہلے ہی مرتب کر لیا گیا ہے، اور انشاء اللہ آئندہ چند روز میں تمام پنشنرز کو ان کے بقایہ جات ادا کر دیے جائیں گے۔

ادائیگی میں ہونے والی جزوی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ بعض پنشنرز گزشتہ کئی برسوں سے یونیورسٹی کالونی کے رہائشی مکانات میں مقیم ہیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق واجبات کی کلیئرنس اور مکانات کی حوالگی کے بعد ہی ادائیگی کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے، جس میں قدرے وقت درکار ہے۔ تاہم جن پنشنرز کے ذمے کوئی واجبات نہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری مکان ان کے زیرِ قبضہ ہے، ان کو بقایہ جات کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی تاریخ تک 114 ٹریڈ ملازمین میں سے 48 پنشنرز کو ان کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ پنشنرز کے چیکس تیار ہیں۔ متعلقہ پنشنرز پینشن سیکشن سے اپنی تاریخ معلوم کر کے اپنا چیک وصول کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ اپنے تمام اساتذہ، ملازمین اور پنشنرز سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے براہِ راست انتظامیہ سے رجوع کریں۔ موجودہ انتظامیہ ان کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

انتظامیہ کا مؤقف

انتظامیہ کے مطابق چند مفاد پرست عناصر، جو صرف 4 سے 5 افراد پر مشتمل ہیں، اس حساس معاملے کو بلاجواز منفی سیاسی رنگ دے کر احتجاج کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا پنشنرز کے حقیقی مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔ ریٹائرڈ افراد نہ ان کے کسی گروپ کے ممبرز ہیں اور نہ ہی وہ انہیں چندہ دیتے ہیں۔

انتظامیہ ایسے منفی عناصر کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی منفی سرگرمیوں سے باز رہیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الحمدللہ گزشتہ تین برسوں کے دوران یونیورسٹی نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، پنشن کے دیرینہ مسائل کے حل، تحقیق میں بین الاقوامی رینکنگ کے حصول اور مالیاتی نظم و ضبط میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آج یونیورسٹی بلاتعطل فعال ہے اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں।

یہ چار سے پانچ افراد کا ٹولہ چاہتا ہے کہ یونیورسٹی ماضی کی طرح بند رہے اور وہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لیں۔ ایسے نہیں ہوگا۔ انتظامیہ کو امید ہے کہ تمام ملازمین یونیورسٹی کی ترقی کے اس سفر میں انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔ یہ آپ کی اپنی انتظامیہ ہے، آئیے مل کر اس مادرِ علمی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

اشتہار