کوئٹہ: ڈی سی مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پشتون آباد، ہنہ وڑک اور سرکی روڈ سمیت ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز صدر، سٹی اور سریاب نے شرکت کی۔
اجلاس میں پشتون آباد، محمود آباد، ہنہ وڑک، چشمہ اچوزئی، سپین کاریز اور سرکی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیا گیا۔ ان علاقوں کے سرکاری اسکولوں اور بنیادی مراکزِ صحت (BHU) میں ضروری ترقیاتی کاموں، تعمیر و مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سب ڈویژنز میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مسلسل نگرانی کریں اور باقاعدگی سے موقع پر جا کر معائنہ کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور معیار یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت ممکن بنایا جائے تاکہ عوام ان سے استفادہ کر سکیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











