کوئٹہ: صاحبزادہ کاریز کے قریب ٹیوب ویلز کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی صدارت میں اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرصدارت صاحبزادہ کاریز کے قرب و جوار میں ٹیوب ویلز کے معاملے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی، سینئر ہائیڈروجیولوجسٹ واسا، ہائیڈروجیولوجسٹ محکمہ آبپاشی اور تحصیلدار صدر کوئٹہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں صاحبزادہ کاریز کے اطراف چلنے والے ٹیوب ویلز کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے حقائق اور زمینی صورتحال کی روشنی میں اپنی رپورٹس اور تجاویز پیش کریں تاکہ اس حوالے سے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











