رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کا تربت میں زیر تعمیر کمشنر آفس کمپلیکس کا معائنہ

کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کا تربت میں زیر تعمیر کمشنر آفس کمپلیکس کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے تربت میں زیرِ تعمیر نئے کمشنر مکران آفس کمپلیکس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

کمشنر مکران نے کمپلیکس کے مختلف حصوں میں تعمیراتی کام کے معیار، پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

نیا کمشنر مکران آفس کمپلیکس ڈسٹرکٹ کونسل آفس کے احاطے میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کے تعمیراتی کام کی نگرانی اربن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے۔ نئے کمپلیکس میں کمشنر آفس کے افسران و ملازمین کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے دفتری امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی۔ دورے کے موقع پر کمشنر مکران کے پی ایس ناصر حسن بھی موجود تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان