رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

کمشنر لورالائی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی شہر بھر میں صفائی مہم، نالیوں اور قبرستانوں کی صفائی جاری

کمشنر لورالائی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی شہر بھر میں صفائی مہم، نالیوں اور قبرستانوں کی صفائی جاری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محب اللہ خان کی نگرانی میں صفائی عملہ شہر کے مختلف زونز میں نالیوں، مین ہولز، گلی محلوں، شاہراہوں اور قبرستانوں کی صفائی میں مصروف ہے۔ سبزی منڈی کمپلینٹ زون میں نالیوں کی صفائی اور مین ہولز کی تنصیب کا کام کیا جا رہا ہے، جبکہ گنجئی قبرستان میں جمع کچرا صاف کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے کچرے کی بروقت منتقلی بھی جاری ہے۔ دوبی گاٹ محلہ، بائی پاس ترکئی گلی اور پنجابی محلہ سمیت مختلف علاقوں میں نالیوں کی صفائی اور گلیوں میں جھاڑو لگایا جا رہا ہے، جبکہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کے لیے بند نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

میونسپل کمیٹی حکام کے مطابق صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور تمام زونز میں مرحلہ وار انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے سے تعاون کریں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور گلیوں، نالیوں اور عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق صاف ستھرا ماحول نہ صرف شہر کی خوبصورتی بڑھاتا ہے بلکہ بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے میونسپل کمیٹی لورالائی شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان