رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز لورالائی عبدالواسع خان کاکڑ کا دَرگئی سرگڑہ کے اسکولوں کا دورہ، طلبہ سے سبق سنا

ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز لورالائی عبدالواسع خان کاکڑ کا دَرگئی سرگڑہ کے اسکولوں کا دورہ، طلبہ سے سبق سنا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لورالائی ڈویژن عبدالواسع خان کاکڑ نے جی بی ایچ ایس دَرگئی سرگڑہ لورالائی اور جی جی ایم ایس دَرگئی سرگڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بابو ملک نجیب خان کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ڈویژنل ڈائریکٹر نے مختلف کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کیا، طلبہ سے سبق سنا اور مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے۔ انہوں نے بچوں کی تعلیمی استعداد، تدریسی سرگرمیوں، حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ ہیڈ ماسٹر عبدالروف نے انہیں ادارے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی تعداد، تدریسی امور اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اساتذہ سے گفتگو

عبدالواسع خان کاکڑ نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم، بنیادی تعلیمی تصورات اور بہتر تربیت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صرف کتاب پڑھانا کافی نہیں بلکہ طلبہ کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو قومیں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتی ہیں، ان کی ترقی کی بنیاد تعلیم پر ہوتی ہے۔ اگر ہم اپنی قوم اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بچوں کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی بنیادی تعلیمی مہارتوں پر خصوصی توجہ دیں، کمزور طلبہ کی نشاندہی کرکے ان پر اضافی محنت کریں اور کلاس رومز میں ایسا مثبت اور سازگار تعلیمی ماحول قائم کریں جہاں بچے اعتماد کے ساتھ سیکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بہترین استاد صرف سبق نہیں پڑھاتا بلکہ مستقبل کے معمار تیار کرتا ہے، اس لیے اساتذہ کی محنت، تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور تعلیمی معیار میں بہتری براہِ راست قوم کے مستقبل سے وابستہ ہے۔

دورے کے اختتام پر ڈویژنل ڈائریکٹر نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم، حاضری، نظم و ضبط اور تربیت پر مسلسل توجہ دی جائے تاکہ علاقے کے تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان