چیئرمین بی آر اے عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ٹیکس امور کا جائزہ اجلاس
کوئٹہ: 24 نومبر کو چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ٹیکسیشن امور سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ٹیکس امور کے ماہر اور قانونی مشیر فضل امین، بی آر اے کے ممبران اور متعلقہ ٹیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹیکس سے متعلقہ طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سمیت اہم تکنیکی اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ بالخصوص اِن پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ (Input Tax Adjustment) کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ٹیکس کے طریقہ کار میں مزید وضاحت اور بہتری لانے، قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنانے اور ٹیکس انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ٹیکس نظام کو مزید شفاف، منظم اور قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے متعلقہ اقدامات کو مزید مؤثر کیا جائے گا۔











