رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کا گوادر پورٹ کا دورہ، فعالیت اور تجارتی امکانات پر بریفنگ

چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کا گوادر پورٹ کا دورہ، فعالیت اور تجارتی امکانات پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) عبداللہ خان نے گوادر پورٹ اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں گوادر پورٹ کی فعالیت، آپریشنل ترقی اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر گوادر پورٹ اتھارٹی منیر احمد بنّا نے چیئرمین بی آر اے کو گوادر پورٹ کی موجودہ آپریشنل صورتحال، بندرگاہ کی فعالیت میں پیش رفت اور مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

ملاقات میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، اور اس امر پر زور دیا گیا کہ تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے، اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری مضبوط بنانے اور گوادر کی وسیع تر معاشی استعداد سے استفادہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

ملاقات میں گوادر پورٹ کی تجارتی و اقتصادی اہمیت، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے ذریعے معاشی مواقع کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان