رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

چمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی امن و امان کے لیے سیکیورٹی اقدامات مؤثر بنانے کی ہدایت

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر چمن مس آئیڈا جوڈتھ گل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عزیز اللہ خان کاکڑ، ایس پی چمن اور ڈی ایس پی چمن کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ، گشت اور اچانک ناکہ بندیوں کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی جامع تلاشی اور ضروری پوچھ گچھ کے ساتھ شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی اقدامات میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

نیب بلوچستان کی کھلی کچہری

نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے، جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ یہ کھلی کچہری چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق بڑی مالی بدعنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

اس ماہ کھلی کچہری 26 نومبر 2026 بروز جمعرات صبح 11:00 بجے تا 1:00 بجے سہ پہر نیب بلوچستان کے دفتر، شاہراہ گلستان، کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوگی۔

درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ تحریری شکایات میں نام بمعہ ولدیت، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، مکمل پتہ، انگوٹھے کا نشان اور دستخط، اور رابطہ نمبر (موبائل، گھر) و ای میل لازماً فراہم کریں۔

نیب کی ہدایات کے مطابق اب گم نام اور فرضی شکایات پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ صرف مصدقہ اور نیب کے دائرہ کار پر پورا اترنے والی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اور کارروائی سے قبل شکایت کنندگان سے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی لیا جائے گا۔

شکایات درج ذیل طریقوں سے جمع کروائی جا سکتی ہیں: بذریعہ ڈاک یا بذات خود نیب بلوچستان دفتر، شاہراہ گلستان کوئٹہ کینٹ؛ بذریعہ ای میل balochistan؛ بذریعہ ڈاک یا بذات خود نیب کے دفتر شکایات، DC آفس انسکمب روڈ کوئٹہ؛ اور ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری میں ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعے۔

مزید معلومات کے لیے علاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز 081-9203614 اور 0819203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اشتہار