رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پشین اسٹاپ دھماکے کے نقصانات: کوئٹہ ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا معاوضوں کے لیے جائزہ اجلاس

پشین اسٹاپ دھماکے کے نقصانات: کوئٹہ ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا معاوضوں کے لیے جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ کمپنسیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سی ٹی ڈی، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، ایم ای ڈی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ پشین اسٹاپ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں، چوہٹی موٹر کار سمیت دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا تجزیہ کیا گیا۔ متعلقہ محکموں نے نقصانات کی تفصیلات اور جائزہ رپورٹس پیش کیں، جبکہ نقصانات کے تخمینے اور معاوضے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

محمد انور کاکڑ نے افسران کو ہدایت کی کہ نقصانات کے جائزے اور تفصیلات کی تکمیل میں شفافیت اور درستگی یقینی بنائی جائے تاکہ متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: