پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
موضوعات:اسلام آباد











