رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

نوشکی میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، سیکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

نوشکی میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، سیکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
فائل فوٹو: نوشکی میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، سیکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا — تصویر: بشکریہ brahvitime.blogspot.com

نوشکی: نوشکی شہر میں یکے بعد دیگرے دھماکوں اور شدید فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، کاروباری مراکز بند ہو گئے اور شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں اور مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں افراتفری اور بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے باعث دکانیں بند ہو گئیں، جبکہ شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔

واقعات کے بعد شہر میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہو گئی اور غیر یقینی کی کیفیت برقرار رہی۔

عین الدین روڈ پر نجی بینکوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جس کے بعد مالیاتی اداروں کی صورتحال سے متعلق تشویش پیدا ہوئی۔

تاہم ایس پی پولیس نوشکی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں مالیاتی اداروں کے شیشے ٹوٹے ہیں، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی بینک کو لوٹا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔

فائرنگ کا سلسلہ رکنے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد معمولات زندگی کی بحالی سے متعلق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

اشتہار