رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

مولانا ہدایت الرحمان کا پی پی ایچ آئی دفتر گوادر کا دورہ، غیر فعال ہسپتالوں کی بحالی پر زور

مولانا ہدایت الرحمان کا پی پی ایچ آئی دفتر گوادر کا دورہ، غیر فعال ہسپتالوں کی بحالی پر زور
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) کے ضلعی دفتر گوادر کا دورہ کیا اور ضلعی منیجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ سے ملاقات میں ضلع گوادر کے غیر فعال ہسپتالوں کی بحالی، ڈاکٹرز و طبی عملے کی تعیناتی اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی اور ہسپتالوں میں عملے کی حاضری یقینی بنانے پر زور دیا۔

ڈاکٹر منیر احمد بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتالوں کی بحالی، ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ضروری طبی سہولیات کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بہتر طبی سہولیات کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ اور پیروی جاری رکھی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان