رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ملک میں نئے صوبوں نہیں، انتظامی یونٹس بنانے کی بات ہو رہی ہے: خواجہ آصف

ملک میں نئے صوبوں نہیں، انتظامی یونٹس بنانے کی بات ہو رہی ہے: خواجہ آصف

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے صوبے بنائے جانے پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم اپنے صوبے میں نئے صوبے بننے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پارٹی نے ابھی کوئی باقاعدہ اجلاس کرکے متفقہ رائے کا اظہار نہیں کیا، پارٹی رہنماؤں کی انفرادی آرا سامنے آ رہی ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں کہ 18ویں ترمیم میں درج اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر عملدرآمد کیا جائے، اسے مزید مضبوط بنایا جائے اور اختیارات ضلعی حکومتوں کو منتقل کیے جا سکیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا، انہوں نے اسلام آباد کے حوالے سے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو وفاقی علاقہ بنایا جا سکتا ہے کیوں کہ کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں اور واشنگٹن بھی وفاقی علاقہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کو براہِ راست وفاق کے زیرانتظام وفاقی علاقہ رکھا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ مزید ایک یا دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں۔

موضوعات: