لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ سے ٹرک یونین کی ٹول پلازہ مسائل پر ملاقات

لورالائی: ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر اور صدر ٹرک یونین لورالائی بلوچ خان وتما نے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹول پلازہ سے متعلق امور، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور ٹریفک و ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز کے تحفظات
صدر ٹرک یونین بلوچ خان وتما نے ٹول پلازہ کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات، درپیش مشکلات اور یونین کے مطالبات سے کمشنر لورالائی ڈویژن کو آگاہ کیا۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل اور متعلقہ امور میں بہتری لانے کے لیے اپنے مؤقف سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
کمشنر کی یقین دہانی
کمشنر ولی محمد بڑیچ نے ٹرک یونین کے صدر کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا اور مسائل کے حل کے لیے قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی اور کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم اور قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جا سکے۔











