لورالائی میں ہائپرٹینشن پر PREACH تربیتی سیمینار، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم مہمان خصوصی

لورالائی: Getz Pharma کے زیر اہتمام PREACH Training Session کے عنوان سے طبی آگاہی و تربیتی سیمینار منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹرز اور طبی ماہرین شریک ہوئے۔
ماہرین نے بلڈ پریشر یا ہائپرٹینشن کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج، احتیاطی تدابیر اور مریضوں کی نگہداشت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے اس بیماری کی سنگین پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ ڈاکٹر عجب اور ڈاکٹر زاہد نے شرکاء کو آگاہی مہم اور PREACH ٹریننگ کے مقاصد پر بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے ایسے تربیتی پروگراموں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید طبی معلومات اور مؤثر تربیت سے صحت کے شعبے میں خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ہائپرٹینشن کے مریضوں کی نگہداشت پر تجربات کا تبادلہ کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











