رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: ملیریا کیس مینجمنٹ پر تین روزہ کمبو ٹریننگ کا انعقاد

لورالائی: ملیریا کیس مینجمنٹ پر تین روزہ کمبو ٹریننگ کا انعقاد

لورالائی: انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک ضلع لورالائی کے زیر اہتمام ملیریا کیس مینجمنٹ، آر ڈی ٹی کٹس کے استعمال اور ملیریا انفارمیشن سسٹم پر تین روزہ کمبو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حمزہ زئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اسحاق خان موسی خیل، امین اللہ میل آفیسر آئی ایچ ایچ آئی این، امیر عثمان ڈی ایل او، امیر عزیز ڈی ایم یو انچارج، ماسٹر ٹرینیر ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی اور جلال شاہ اور دیگر آفیسران نے تربیت دی۔

ضلع بھر کے مختلف صحت مراکز سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔

تربیت کے موضوعات

تربیت کے دوران شرکاء کو ملیریا کی بروقت تشخیص، مریضوں کے درست علاج و معالجے، آر ڈی ٹی کٹس کے صحیح استعمال، رپورٹنگ اور ملیریا انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کے اندراج کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

ماہرین نے شرکاء کو بتایا کہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور مکمل علاج ہی اس مرض پر قابو پانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ اس موقع پر عملی مشقیں بھی کرائی گئیں تاکہ شرکاء فیلڈ میں بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکیں۔

شرکاء کے تاثرات اور اسناد

شرکاء نے ٹریننگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب وہ اپنے علاقوں میں ملیریا کے مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کر سکیں گے۔

آخر میں منتظمین نے شرکاء میں تربیت مکمل کرنے کی اسناد تقسیم کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع لورالائی میں ملیریا کے خاتمے کے لیے اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

موضوعات:
اشتہار