سرکاری حج اسکیم: دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع ہو سکے گی، میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق سرکاری عازمین حج 5 سے 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع کرا سکیں گے۔
دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے عازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے والے عازمین کی حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، اور درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں پہلے سے جمع شدہ واجبات متعلقہ اکاؤنٹ میں واپس کر دیے جائیں گے۔
موضوعات:اسلام آباد











