رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے وفود کی صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے وفود کی صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور عوامی نمائندوں نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ضروریات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے بھی اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے، جنہیں حاجی نور محمد دمڑ نے توجہ اور ہمدردی سے سنا۔

صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے اور جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اور بعض مسائل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی اور پیش رفت کی ہدایات بھی جاری کیں۔

حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ زیارت، ہرنائی اور سنجاوی سمیت حلقے کے دور دراز علاقوں کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں اور میرے دفتر کے دروازے لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے مختلف وفود کے لوگ ملاقات کر رہے ہیں
صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے مختلف وفود کے لوگ ملاقات کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان