زیارت: انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس، ڈپٹی کمشنر کا اہداف کے حصول پر زور

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت ضلع میں جاری چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز مانیٹرنگ افسران، زونل سپروائزرز اور یونین کونسل انچارجز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالمالک درانی اور اسسٹنٹ کمشنر زیارت حبیب الرحمن کاکڑ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہم کی مجموعی پیش رفت، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی ویکسی نیشن کوریج، مانیٹرنگ اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، اور یونین کونسل انچارجز نے اپنے علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے، فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











