رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

روزگار کے لیے بیرونِ ملک جانے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

روزگار کے لیے بیرونِ ملک جانے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
فائل فوٹو: قومی اسمبلی پاکستان کی عمارت — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: پاکستان سے روزگار کے لیے بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق جانے والوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ، نرسیں، آئی ٹی پروفیشنلز، مینیجرز، اکانٹنٹس اور دیگر شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔

فراہم کردہ اعداد و شمار میں 2024 کے دوران 45 ہزار 830، 2025 میں 28 ہزار 726 اور 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے بیرونِ ملک جانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

مینیجرز، انجینئرز اور اکاؤنٹنٹس

دستاویزات کے مطابق 2024 میں 23 ہزار 674 مینیجرز بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے۔ 2025 میں یہ تعداد 9 ہزار 562 جبکہ 2026 میں اب تک 5 ہزار 190 رہی۔

انجینئرز کی تعداد 2024 میں 8 ہزار 15، 2025 میں 5 ہزار 945 اور 2026 میں اب تک 3 ہزار 605 رہی۔

اکاؤنٹنٹس میں سے 2024 میں 4 ہزار 779، 2025 میں 4 ہزار 305 اور 2026 میں اب تک ایک ہزار 771 افراد بیرونِ ملک گئے۔

ڈاکٹرز، اساتذہ اور طبی شعبہ

2024 میں 3 ہزار 625 ڈاکٹرز بیرونِ ملک گئے، 2025 میں یہ تعداد 3 ہزار 795 جبکہ 2026 میں اب تک 2 ہزار 93 رہی۔

اساتذہ میں سے 2024 میں ایک ہزار 729، 2025 میں ایک ہزار 725 اور 2026 میں اب تک ایک ہزار 457 بیرونِ ملک گئے۔

نرسوں کی تعداد 2024 میں 2 ہزار 30، 2025 میں ایک ہزار 639 اور 2026 میں اب تک 626 ریکارڈ کی گئی۔

فارماسسٹس میں سے 2024 میں 155، 2025 میں 183 اور 2026 میں اب تک 156 افراد بیرونِ ملک گئے، جبکہ ڈینٹل سرجنز کی تعداد بالترتیب 84، 63 اور 45 رہی۔

آئی ٹی کے شعبے میں 2024 میں ایک ہزار 351 کمپیوٹر پروگرامرز بیرونِ ملک گئے، 2025 میں ایک ہزار 147 جبکہ 2026 میں اب تک 664 نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا۔ سسٹم اینالسٹس کی تعداد 2024 میں 388، 2025 میں 362 اور 2026 میں اب تک 243 رہی۔

اعلیٰ مہارت یافتہ پاکستانیوں میں سے 2024 میں ایک ہزار 616، 2025 میں ایک ہزار 510 اور 2026 میں اب تک 681 افراد بیرونِ ملک گئے۔

مالیاتی تجزیہ کاروں کی تعداد 2024 میں 683، 2025 میں 923 اور 2026 میں اب تک 424 رہی۔ مشیروں میں سے 2024 میں 836، 2025 میں 512 اور 2026 میں اب تک 228 افراد بیرونِ ملک گئے۔

بجٹ کنٹرولرز کی تعداد بالترتیب 64، 38 اور 18 رہی، جبکہ پائلٹس میں سے 2024 میں 33، 2025 میں 37 اور 2026 میں اب تک 11 افراد بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے۔

دستاویزات میں شامل اعداد و شمار کے مطابق مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بیرونِ ملک ملازمتیں حاصل کر رہے ہیں۔

موضوعات: