رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

دکی: اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بازار کا دورہ، امتحانی انتظامات کا جائزہ

دکی: اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بازار کا دورہ، امتحانی انتظامات کا جائزہ

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری، تعلیمی سرگرمیوں اور سکول میں جاری مڈل کے امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری امتحانی عمل، طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات، نظم و ضبط اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سے ضروری معلومات حاصل کیں۔

امتحانات اور اساتذہ کی ذمہ داری

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانات مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق منعقد کیے جائیں اور امتحانی عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا غیر ضروری مداخلت کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور طلبہ کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

فتح خان بنگلزئی نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پابندی، دیانت داری اور احسن طریقے سے ادا کریں۔ اساتذہ کی بروقت حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی استعداد میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، اس لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور اساتذہ کی حاضری پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور تعلیمی نظام میں بہتری، امتحانی شفافیت اور سرکاری اسکولوں کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اشتہار