رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

دکی: اسسٹنٹ کمشنر کا بی ایچ یو محمد خان کا دورہ، ترقیاتی منصوبے کا معائنہ

دکی: اسسٹنٹ کمشنر کا بی ایچ یو محمد خان کا دورہ، ترقیاتی منصوبے کا معائنہ

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے بی ایچ یو محمد خان کا دورہ کیا۔ انہوں نے طبی مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مرکز صحت کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز صحت میں موجود عملے کی حاضری چیک کی اور طبی ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام طبی عملہ اپنی ڈیوٹی پابندی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے اور مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان بخش انتظامات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت عوام کے لیے بنیادی طبی سہولیات کا اہم ذریعہ ہیں، لہٰذا ان مراکز کی فعالیت، عملے کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ترقیاتی منصوبے کا معائنہ

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور عملے کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ معیار کے مطابق کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے متحرک ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں غفلت، تاخیر اور ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

اشتہار