رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

خضدار کی کھلی کچہری میں شہریوں نے امن و امان، صحت، تعلیم اور پانی کے مسائل اٹھائے

خضدار کی کھلی کچہری میں شہریوں نے امن و امان، صحت، تعلیم اور پانی کے مسائل اٹھائے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال خضدار میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں سمیت صحت، تعلیم، آب نوشی، بجلی، امن و امان، سڑکوں، زراعت اور دیگر بنیادی سہولیات کے مسائل کھل کر بیان کیے۔ متعلقہ حکام نے متعدد شکایات کا موقع پر نوٹس لیا، بعض مسائل کے فوری حل کے اقدامات کیے اور دیگر معاملات متعلقہ محکموں کو بھجوا دیے۔

کھلی کچہری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے عوام دوست وژن کے تحت منعقد ہوئی۔ اس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ نے کی، جبکہ ایف سی قلات اسکاؤٹس کی نمائندگی میجر اسرار نے کی۔ ڈی ایس پی خضدار محمد عالم لہڑی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رئیس علی احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر عبدالقیوم، پی ایچ ای کے انجینئر نصراللہ، سینئر پولیس آفیسر عبدالحق نوتانی سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

امن و امان پر تشویش

شہریوں نے BSDI فیز سمیت ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، واٹر سپلائی، بجلی، سڑکوں، زراعت، امن و امان، منشیات اور منچلوں کی موٹر سائیکل ون ویلنگ سے متعلق مشکلات حکام کے سامنے رکھیں۔ جمعہ خان شکرانی نے امن و امان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال اس حد تک مشکل ہے کہ “ہم کرخ بھی آیت الکرسی پڑھتے ہوئے جاتے ہیں۔”

حافظ جمیل ابرار، غلام قادر چھٹہ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری قدیر زہری، صحافی بشیر احمد رئیسانی، طلحہ قمر اور دیگر نے بھی شہر کے مسائل بیان کیے اور خصوصاً صحت، تعلیم اور واٹر سپلائی کے مستقل حل کا مطالبہ کیا۔

سماجی کارکن غلام قادر چھٹہ نے پریس کلب کے بانی اور موجودہ نائب صدر علی شیر ناز کے لیے آواز اٹھائی، جو شدید علیل ہیں اور چھ ماہ سے بستر پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر صحافیوں ماما حیدر موسیانی، بشیر احمد رئیسانی اور دانش مینگل کی سوشل میڈیا مہم سے چار لاکھ روپے سے زائد جمع ہوئے، تاہم اب ان کا سرکاری سطح پر کسی اچھے ہسپتال میں علاج ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد علی شیر ناز کا کسی بڑے ہسپتال میں سرکاری سطح پر علاج ممکن بنایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر موجود افسران کو شکایات کے ازالے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ محکموں کے افسران نے شہریوں کے سوالات کے جواب دیے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے مسائل پر باقاعدہ پیش رفت اور فالو اَپ بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو عملی ریلیف مل سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان