رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جیولرز، بیکریاں، پراپرٹی ڈیلرز اور یوٹیوبرز بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس دائرے میں لانے کا فیصلہ

جیولرز، بیکریاں، پراپرٹی ڈیلرز اور یوٹیوبرز بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس دائرے میں لانے کا فیصلہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیرِ صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کی کارکردگی، ٹیکس وصولی میں بہتری اور ریونیو بیس کو وسیع کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں اور ان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپنیوں، ہوٹلز، ہسپتالوں اور دیگر شعبوں کے آڈٹ کے عمل کو مزید تیز، مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا تاکہ ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بناتے ہوئے صوبائی ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا دفتر فعال کر دیا گیا ہے، جس سے گوادر اور گردونواح میں ٹیکس امور کی نگرانی اور ٹیکس دہندگان کو خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

نئے شعبے ٹیکس نیٹ میں

جیولرز، بیکریوں، پراپرٹی ڈیلرز، کار شورومز، پانی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ کاروباری شعبوں کو بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس دائرۂ کار میں لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ یوٹیوبرز اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد و اداروں کو قانونی تقاضوں کے مطابق ٹیکس دائرۂ کار میں شامل کرنے کے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، ٹیکس وصولی کے نظام کو شفاف بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکس قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے ساتھ ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید کاروباری رجحانات اور آن لائن معیشت کو ٹیکس نظام کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ تمام اقدامات قانون اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہییں۔

اسی سلسلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ماہانہ پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں چیئرپرسن BRA نے ٹیکس وصولی میں پیش رفت، جاری اصلاحات، فنانس ایکٹ میں ترامیم کے محصولات پر اثرات اور مزید بہتری کی تجاویز پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان کو رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ کے مراحل میں زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے، انہیں بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کا مؤثر موقع فراہم کیا جائے اور عدم تعمیل کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق انفورسمنٹ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ بھی موجود ہیں
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان