جعفرآباد کے گوٹھ حاجی خان کھوسہ میں کھلی کچہری، عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر خالد خان نے عوامی مسائل سنے

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی کاوشوں سے گوٹھ حاجی خان کھوسہ میں عوامی مسائل کے حل اور سرکاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی و رکن صوبائی اسمبلی انجینئر عبدالمجید بادینی نے خصوصی شرکت کی۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی مسائل سے متعلق زبانی و تحریری درخواستیں پیش کیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعدد شکایات موقع پر ہی حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر عبدالمجید بادینی اور ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں میں مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت ضلع جعفرآباد میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ان کے مسائل میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











