رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سے ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فوجان کی ملاقات، کاروباری مسائل پر بات چیت

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سے ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فوجان کی ملاقات، کاروباری مسائل پر بات چیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: معروف کاروباری شخصیت اور آل پاکستان ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فوجان نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر و کاروباری برادری کے اہم مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کا حل اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ بورڈ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے کے مواقع سے آگاہ کرنے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے مزید مضبوط کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کی معاشی صلاحیت بروئے کار لا کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور صوبے کی معیشت مستحکم ہو۔ حاجی فوجان نے بورڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان