رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

ایمرجنسی مجبوری میں لگائی، ہمیشہ کے لیے نہیں: بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی پیشکش

ایمرجنسی مجبوری میں لگائی، ہمیشہ کے لیے نہیں: بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی مجبوری میں اور آخری آپشن کے طور پر لگائی گئی ہے، ہمیشہ کے لیے نہیں، اور حکومت کو اپوزیشن کی طرف ایک بار پھر ہاتھ بڑھا کر درمیانی راستہ نکالنا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صدر مملکت جنگ، بیرونی جارحیت یا صوبائی حکومت کے قابو سے باہر اندرونی بدامنی کی صورت میں ایمرجنسی نافذ کر سکتے ہیں، اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے فیصلے کے حق میں ووٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت پر ہے، جس نے ان کے بقول خود سیاسی خودکش حملہ کیا؛ حکومت نے سیاسی حل کے لیے اپوزیشن کو شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر صوبائی حکومت نے کوئی وجہ نہیں دی کہ یہ قدم نہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو دہشت گردی اور قومی مفاد کے معاملات سے الگ رکھا جائے اور ایک جماعت کی سیاسی سپیس تنگ ہو تو ہر جماعت کی سپیس محدود ہوتی ہے۔ ان کے بقول بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور معرکہ حق میں شکست اسے ہضم نہیں ہو رہی، جبکہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ بندی کی ذمہ داری بھی اٹھائی۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ وہ آگے بڑھے اور دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کیا جائے، کیونکہ یہ ملک صرف ان کا نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کا بھی ہے۔