بلاول بھٹو زرداری سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور قانون ساز اسمبلی کے رکن فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب عالمگیر خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ارباب زرک خان نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔ اس میں خیبرپختونخوا، بالخصوص پشاور کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر گیلانی نے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو ملتان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔











