رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° جزوی بادل 21° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل

برشور: توبہ کاکڑی کے ژڑ کس میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن، چرس کی فصل تباہ

برشور: ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی خصوصی ہدایات پر توبہ کاکڑی کے علاقے ژڑ کس میں منشیات کے خلاف ایک بڑا اور منظم کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر عبدالستار دشتی کی قیادت میں ہونے والے اس گرینڈ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر توبہ کاکڑی معید جاموٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔

دور افتادہ سرحدی علاقے میں کارروائی

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے توبہ کاکڑی کے دور افتادہ سرحدی علاقے ژڑ کس میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چرس کی تیار فصل کو موقع پر ہی نذر آتش کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ڈی پی او عبدالستار دشتی نے کہا کہ قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ اور منشیات کی فصلوں کی کاشت میں ملوث زمینداروں اور کاشتکاروں کے خلاف فوری اور سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر توبہ کاکڑی معید جاموٹ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے تک یہ مہم بلاامتیاز اور سختی کے ساتھ جاری رہے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اشتہار