بختیارآباد میں 12 ربیع الاول کا جلوس غوثیہ مسجد سے برآمد، سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

بختیارآباد: 12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر بختیارآباد میں عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے مذہبی جلوس نکالا گیا۔ جلوس غوثیہ مسجد سے برآمد ہوا اور مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا المکہ پیٹرول پمپ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے روٹ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیتے رہے، جبکہ جلوس کی نگرانی اور شرکاء کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات یقینی بنائے گئے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











