رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی زیرِ صدارت 21 ستمبر کو ضلع بارکھان میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو میٹنگ (ERM) منعقد ہوئی۔

اجلاس میں پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، ٹیموں کی حاضری، فیلڈ سرگرمیوں، بچوں کی ویکسینیشن کوریج اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسان الدین کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسن ڈومکی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر/WHO ڈاکٹر ناصر خان کھیتران اور ڈی ایم پی پی ایچ آئی غلام رسول کھیتران سمیت متعلقہ افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ٹیمیں فیلڈ میں بھرپور انداز میں خدمات انجام دیں اور پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ اور کم کوریج والے علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں مختلف یونین کونسلز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے موثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان