رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایف بی آر سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ

نئے قواعد کے تحت متعلقہ کاروباری مراکز کے لیے پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم نصب کرنا اور اسے ایف بی آر کے مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کرنا لازم ہوگا، سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے رجسٹرڈ کاروبار کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ضرورت پڑنے پر کاروباری مقام سیل کرنے کے لیے پولیس کی مدد بھی حاصل کی جاسکے گی، کاروبار سیل کرنے کے طریقہ کار کو بھی نوٹیفکیشن میں واضح کردیا گیا ہے۔

قواعد کے مطابق سسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو یا اس سے اوپر کا افسر تحریری رپورٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دے گا، جس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جاسکے گی، کمشنر انکوائری کے بعد رپورٹ چیف کمشنر کو بھجوائے گا، جو کاروباری مقام سیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تحریری حکم جاری کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مقام مکمل طور پر یا اس کے کسی مخصوص حصے کو سیل کیا جاسکے گا، تاہم سیل کرنے سے قبل کاروباری شخص کو حکم کی کاپی فراہم کرنا لازم ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق کاروباری مقام اس وقت تک سیل رہے گا جب تک مانیٹرنگ سسٹم ایف بی آر کے نظام سے منسلک نہیں ہوجاتا، سیل شدہ کاروبار کھلوانے کے لیے جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنا ہوگا۔

مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے وقت ایف بی آر کی ٹیکنیکل ٹیم موجود ہوگی، جبکہ سسٹم نصب اور ایف بی آر سے منسلک ہونے کے بعد کمشنر تین روز کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانک مانیٹرنگ سے متعلق یہ قواعد مستقبل میں مزید کاروباری مراکز اور مینوفیکچررز پر بھی لاگو کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات: