رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

انوپم کھیر: 400 سے 500 کروڑ روپے کی دولت کے دعوے مسترد

انوپم کھیر: 400 سے 500 کروڑ روپے کی دولت کے دعوے مسترد
فائل فوٹو: اداکار انوپم کھیر کی تصویر — تصویر: بشکریہ engage4more.com

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا کہ ان کی مجموعی دولت 400 سے 500 کروڑ روپے ہے۔

ان اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے 71 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کے پاس دعویٰ کی گئی رقم کا 10 فیصد بھی موجود نہیں۔ وہ اس وقت ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنا گھر اداکارہ عالیہ بھٹ کو فروخت کر دیا تھا۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران انوپم کھیر نے کہا کہ جس دن سے کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنے کا فیصلہ کیا، اسی دن سے خود کو آزاد محسوس کر رہا ہوں۔ یہ فیصلہ انہوں نے 10 سال قبل کیا تھا۔ اب انہیں جائیداد کی دیکھ بھال یا اس حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اپنی والدہ کے لیے شملہ میں ایک گھر خریدا ہے، جبکہ وہ اور ان کے بھائی دونوں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اور اس میں خوش ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر دعوؤں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ تاثر ہے کہ میں بہت امیر ہوں، لیکن میرے پاس 400 سے 500 کروڑ تو کیا، اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے۔

ان کے دوست انٹرنیٹ پر یہ اعداد و شمار دیکھ کر آج کل ان سے مذاق کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس رقم میں سے انہیں بھی کچھ دے دیں۔

کام کے حوالے سے انوپم کھیر نے حال ہی میں نتیش تیواڑی کی فلم رامائن میں جتایو کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔ اب وہ وی سورج برجاتیا کی فلم «یہ پریم مول لیا» میں آیوشمان کھرانہ اور شروری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 27 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:
اشتہار