رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے چمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح کر دیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے چمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ خان اچکزئی، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن مطیع اللہ خان اچکزئی سمیت ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور علم و ادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

علم و ادب سے وابستہ حلقوں نے لائبریری فیز ٹو کے قیام اور افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ لائبریری کا قیام چمن میں مطالعے، تحقیق اور علم و ادب کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ لائبریریاں کسی بھی معاشرے میں علمی و فکری ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں، اور قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو چمن کے طلبہ، نوجوانوں، ادیبوں اور محققین کے لیے ایک اہم علمی مرکز ثابت ہوگی۔ شرکا نے علم و ادب کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھنے اور نوجوان نسل کو مطالعے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی قاضی عبدالسلام لائبریری کے افتتاح کے موقع پر لائبریری میں موجود کتابوں کا معائنہ اور مطالعہ کر رہے ہیں
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی قاضی عبدالسلام لائبریری کے افتتاح کے موقع پر لائبریری میں موجود کتابوں کا معائنہ اور مطالعہ کر رہے ہیں
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور دیگر شرکا کے ہمراہ
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور دیگر شرکا کے ہمراہ

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان