رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ کرنے کے اختیار پر معاونت طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ کرنے کے اختیار پر معاونت طلب کر لی

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ ایس او پی قانون نہیں ہوتا، ایسے تو ہر ادارہ قانون کے بجائے ایس او پیز پر کام شروع کردے گا، عدالت نے ایف آئی اے حکام کو آئندہ سماعت پر قانون کے تحت آف لوڈنگ کے اختیار سے متعلق مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی طلبی پر ایف آئی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر زنیرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے 1975 کا ایک لیٹر عدالت میں پیش کیا گیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے لیٹر کا جائزہ لینے کے بعد ریمارکس دیے کہ اس لیٹر میں ایسا کچھ نہیں کہ آپ کسی شہری کو آف لوڈ کرسکیں۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ شہریوں کو آف لوڈ کرنے کے اقدامات ایس او پیز کے تحت کیے جاتے ہیںو اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایس او پیز قانون نہیں ہوتے، عدالتوں کو قانون پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل نیازی نے بتایا کہ 45 ہزار 850 افراد ڈی پورٹ ہوکر پاکستان واپس آئے ہیں، جبکہ پاکستان سے وزٹ ویزا پر جانے والے 39 ہزار 95 افراد واپس نہیں آئے، 1100 سے زائد افراد بیرون ملک گداگری میں ملوث ہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ کیا یہ تمام افراد ایف آئی اے کی کلیئرنس کے بعد بیرون ملک گئے تھے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ایف آئی اے کے پاس قانونی اختیار نہیں تھا تو قانون میں ترمیم کی سفارش کی جاسکتی تھی۔ عدالت نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق کو ازخود ایس او پیز کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یونیفارم پہنے ہوئے پاکستان کی ایک ایجنسی ہیں لیکن بظاہر قانون کے خلاف کام کررہے ہیں، عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ایف آئی اے کے پاس یہ اختیار ہے کہ کسی شہری کو اس بنیاد پر آف لوڈ کرے کہ وہ بیرون ملک جاکر کوئی مخصوص کام کرے گا۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ اگر ایس او پیز اتنے اہم ہیں تو متعلقہ قانون میں ترمیم کرائی جائے، آئندہ سماعت پر ایس او پیز نہیں بلکہ قانونی اختیار سے متعلق عدالت کی معاونت کی جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔