رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد ہائیکورٹ: جدید ٹیکنالوجی سے عدالتی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متعارف

اسلام آباد ہائیکورٹ: جدید ٹیکنالوجی سے عدالتی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متعارف

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں عدالتی امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا، جبکہ کمرہ عدالت میں سکرینیں نصب کرکے ڈیجیٹل سماعتوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ای کورٹ میں کیس مینجمنٹ، آن لائن سماعت اور ڈیجیٹل ریکارڈ کا استعمال کیا جائے گا، جدید نظام کے تحت عدالتی کارروائی کو زیادہ منظم اور کاغذی ریکارڈ پر انحصار کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل اور ای کورٹ سماعتوں کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مقدمات کی کارروائی کو مزید شفاف اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اور سائلین کو عدالتی معلومات تک آن لائن رسائی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا فروغ انصاف کی فراہمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔