رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی

اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی
فائل فوٹو: وزیر داخلہ محسن نقوی — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

وفاقی دارالحکومت میں طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد کوئی دھاوا نہیں بولا جا سکتا، اگر کوئی اسلام آباد آئے گا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ سے درخواست کروں گا اپنے شہر میں احتجاج کریں، کسی شہر کو بند یا کسی صوبے پر جا کرحملہ نہیں ہو سکتا، ایک طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات ہو رہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آ رہے ہیں، ہم شہدا کےجنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ لوگ احتجاج کرنے آ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج امن وامان کی صورت حال پر اجلاس ہوا، لانگ مارچ کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں اگر اتنی محنت دہشت گردی کےخلاف کریں تو کامیابی ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نےاسلام آباد کی طرف مارچ کو ہر صورت روکنا ہے، سیاسی جلسے،جلوسوں اور جتھوں میں فرق ہوتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مارچ کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ دیں، ایک بھی جان گئی تو ذمہ دار آرگنائزر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ان کا اور ملک کا نقصان ہو گا، اپوزیشن میں ذمہ دارلوگ ہےامید ہے اس فیصلے کو ریویو کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہداء کے جنازے اٹھائیں، دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، تمام فورسز کو بتادیا ہےکہ ہر ممکن طریقے سے ان کو روکیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی صورت بدامنی نہیں پھیلانےدیں گے، جوانوں کو بتا دیا ایسا نہیں ہوگا کہ وہ گولی چلائیں توآپ چپ بیٹھیں، میں تومشورہ دوں گا عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُن کو سوچنا چاہیے دنیا کےاس وقت حالات کیا ہے، ماضی میں اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا