رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، صدر مالدیپ کے آئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، صدر مالدیپ کے آئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اجلاس میں دوطرفہ ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور سول ایوی ایشن میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ یہ دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے متعلقہ تمام افراد کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ دورے کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے اور انتظامات میں پاکستان کی روایتی گرمجوشی اور مہمان نوازی کی عکاسی ہو۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹریز خارجہ امور، تجارت اور بین الصوبائی رابطہ، مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔