آئین میں تحریک انصاف پر پابندی کی بے شمار گنجائش موجود ہے، مگر ہم ایسا نہیں چاہتے: طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئین میں تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق بے شمار گنجائش موجود ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومت ہوتے ہوئے ہم ایسا کام نہیں کرنا چاہتے، ہم گورنر راج بھی نہیں لگانا چاہتے تھے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 14 سال میں تحریک انصاف نے دہشت گردی کو کوئی مسئلہ سمجھا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ کبھی بنی گالہ یا مراد سعید کے ہاتھوں میں پوری حکومت دیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج آئیں گے۔
موضوعات:پی ٹی آئی











