رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

حب: وفاقی محکموں کی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز تیسرے روز بھی جاری

حب: وفاقی محکموں کی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز تیسرے روز بھی جاری

حب: حب ریجن میں وفاقی محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں امیدواروں کے انٹرویوز تیسرے روز بھی جاری رہے۔

ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی نگرانی میں آج ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے گئے۔

انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی اسناد، ضروری دستاویزات اور متعلقہ آسامیوں کے لیے اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انٹرویو پینلز کو ضروری سہولیات اور معاون عملہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ بھرتیوں کا عمل منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حب خود انٹرویوز کے انتظامات اور پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں کے تمام مراحل میں میرٹ، شفافیت اور امیدواروں کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق انٹرویوز کا سلسلہ مقررہ شیڈول کے تحت جاری رہے گا، جبکہ 25 نومبر کو ضلع آواران کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اصل تعلیمی اسناد اور ضروری دستاویزات کے ہمراہ مقررہ وقت پر پہنچیں۔

اشتہار